ہیڈ لائن:
دنیا کے سب سے بڑے برفانی تفریحی پارک کے دلکش نظاروں کی سیر
جھلکیاں:
چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں دنیا کا سب سے بڑا برفانی تفریحی پارک موجود ہے۔اس پارک میں آخر کیا خاص بات ہے کہ دنیا بھر کے سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ ہاربن آئس۔ سنو ورلڈ کے مختلف مناظر
2۔ سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): سن شیاؤ یو، نمائندہ شِنہوا
3۔ سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): سن شیاؤ یو، نمائندہ شِنہوا
4۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): روبائن لیپتھورن، آسٹریلوی سیاح
5۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کریگ لی پتھورن، آسٹریلوی سیاح
6۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لِن وین شن، چین کے صوبے فوجیان سے آئی ہوئی سیاح
7۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی شو لین، چین کے صوبے انہوئی سے آئی ہوئی سیاح
تفصیلی خبر:
سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): سن شیاؤ یو، نمائندہ شِنہوا
’’ یہ ہاربن ہے۔ چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کا دارالحکومت۔ میرے پس منظر میں آپ کو ’ہاربن آئس سنو ورلڈ‘ کا 26 واں ایڈیشن دکھائی دے رہا ہے۔ یہ دنیا کا صفِ اَوَّل کا تفریحی پارک ہے۔ یہاں بڑے پیمانے پر برف کے مجسمے بنائے گئے ہیں۔ یہ پارک حال ہی میں کھولا گیا ہے۔ یہ پارک دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔
’سردیوں کا خواب، ایشیا میں محبت‘کے موضوع پر بنائے گئے اس پارک کو 3 لاکھ مکعب میٹر برف سے تعمیر کیا گیاہے ۔ اس میں 2025 ہاربن ایشین سرمائی کھیلوں کے حوالے سے متاثر کن چیزیں بھی شامل کی گئی ہیں۔
اس پارک کا مجموعی رقبہ 10 لاکھ مربع میٹر ہے جبکہ گزشتہ سال یہ 8 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا تھا۔ یہ اس وقت اپنی 26 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا پارک ہے۔ پارک کی خاص بات اس کے 9 اہم علاقے ہیں۔ یہ علاقے 42 ممالک اور 3 خِطوں پر مشتمل اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے رکن ہیں۔ پارک میں ان علاقوں کے مشہور مناظر کو برف کے مجسموں کی صورت دی گئی ہے۔‘‘
سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): سن شیاؤ یو، نمائندہ شِنہوا
’’ مرکزی ٹاور، پارک کے مرکزی محور پر واقع ہے۔ برف کے بلند ستون، اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے آفیشل نشان کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ پارک چین میں سردیوں کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک بن چکاہے۔ پارک کے 25 ویں ایڈیشن نے گزشتہ سال 27 لاکھ سے زائد سیاحوں کا استقبال کیا تھا۔ اس سال متعدد لوگ ہزاروں میل کا سفر کر کے ہاربن آئے ہیں تاکہ یہاں کے برف کے مشہور عجوبے کو دیکھ سکیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): روبائن لیپتھورن، آسٹریلوی سیاح
’’ ہم اس پارک کی خوبصورتی سے کافی متاثر ہوئے۔ اس شاندار موقع کا لطف اٹھانے کے لئے ہم آسٹریلیا سے یہاں آئے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کریگ لی پتھورن، آسٹریلوی سیاح
’’ یہ حیرت کی بات ہے کہ وہ برف سے یہ سب کچھ بنا سکتے ہیں اور اسی طرح بچوں کے لئے بھی یہ سرگرمیاں ہیں۔ یہاں سب کے لئے کچھ نہ کچھ ہے۔ ہم نے پہلی بار یہ دیکھا اور ہم اسے کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ خوبصورت! بہت ہی خوبصورت!‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لِن وین شن، چین کے صوبے فوجیان سے آئی ہوئی سیاح
’’ میرے لئے یہ پہلا موقع ہے کہ میں’ہاربن آئس سنو ورلڈ‘ کا دورہ کر رہی ہوں۔ مجھے یہاں بہت مزہ آ رہا ہے۔ یہاں برف سے بنائے گئے بہت سے مجسمے اور عمارتیں ہیں جو بے حد دلکش بھی ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لی شو لین، چین کے صوبے انہوئی سے آئی سیاح
’’ میں صوبہ انہوئی کے شہر ہوانگ شان سے آئی ہوں۔ یہ ہاربن کا میرا پہلا سفر ہے ۔ یہاں کے برف کے مجسمے بہت متاثر کرنے والے اور خوبصورت ہیں۔ ہم یہاں برف کے ایسےمجسمے دیکھ سکتے ہیں جو ایشیا کی مشہور عمارتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔‘‘
ہاربن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوائنٹس آن سکرین:
’ ہاربن آئس سنو ورلڈ‘ برفانی تفریحی پارک، چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں واقع ہے۔
’سردیوں کا خواب، ایشیا میں محبت‘ کے موضوع پر بنے اس پارک کی تعمیر 3 لاکھ مکعب میٹر برف سےہوئی۔
پارک میں 9 اہم علاقوں کے مشہور مناظر کو برفانی مجسموں کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔
یہاں برف کے بلند ستون اولمپک کونسل آف ایشیا کے آفیشل نشان کو ظاہر کرتے ہیں۔
چین کے اس مشہور ترین سرمائی سیاحتی مقام پر گزشتہ سال 27 لاکھ سے زائد سیاح آئے تھے۔
دنیا بھر کے لوگ اس شاندار مقام کو دیکھنے ہزاروں میل کا سفر کر کے یہاں آتے ہیں۔
برف سے بنے مجسمے اور عمارتیں دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔
برف کے مجسموں سے ایشیا کی مشہور عمارتوں کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link