اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایف بی آر نے بجٹ 26-2025 کیلئے تجاویز مانگ لیں

ایف بی آر نے بجٹ 26-2025 کیلئے تجاویز مانگ لیں

حکومت نے نئے مالی سال 26-2025  کے بجٹ کی تیاری فوری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ایف بی آر نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگ لیں۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس پالیسی میں تبدیلی سے متعلق تجاویز کیلئے31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہےانکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس آن سروسز کیلئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ملک بھر کی تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے پاکستان بزنس کونسل،  صنعتی اور کاروباری تنظیموں سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اورسیز چیمبرز اور ایس ایم ای سیکٹر سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شامل ہیں ایز آف ڈوئنگ بزنس، ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے قوانین میں آسانی پر سفارشات طلب کر لی گئیں۔

  ایف بی آر کے مطابق کاروباری چین کو جی ایس ٹی رجیم کےتحت کرنے اور ٹیکس چھوٹ کےخاتمے کیلئے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!