پیر, دسمبر 8, 2025
انٹرنیشنلکمبوڈیا میں روایتی چینی طب کے ماہرین کی مفت علاج کی فراہمی

کمبوڈیا میں روایتی چینی طب کے ماہرین کی مفت علاج کی فراہمی

کوہ کونگ،کمبوڈیا(شِنہوا)روایتی چینی طب کے ماہرین کی ایک ٹیم نے جنوب مغربی کمبوڈیا میں مزدوروں اور مقامی لوگوں کو مفت مشورے دئیے اور  علاج  فراہم کیا۔

یہ ایک روزہ پروگرام تھما بانگ ضلع میں کمبوڈیا کے ٹیٹی ہائیڈرو پاور لمیٹڈ میں منعقد ہوا جس نے مریضوں کو روایتی چینی طب(ٹی سی ایم)کی ثقافت کا براہِ راست تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اس پروگرام میں ہائیڈرو پاور پلانٹ کے تقریباً 200  کارکنوں اور مقامی رہائشیوں کو صحت سے متعلق مشورے اور علاج فراہم کیا گیا۔

ایک 57 سالہ کمبوڈین مریضہ کوئی ساریٹھ  جسے برسوں سے ذیابیطس، بلڈ پریشر، ہاضمے کی خرابی اور جسمانی درد کی شکایات تھیں نے کہا کہ آکوپنکچر کے بعد وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کہ چینی ڈاکٹروں نے یہاں آکر ہمیں مفت علاج فراہم کیا، علا ج کے بعد مجھے بد ہضمی اور کمر کے درد میں کمی محسوس ہوئی ہے۔

ساریٹھ نے کہا کہ میرے لئے یہ علاج بہت موثر ہے۔

روایتی چینی طب(ٹی سی ایم) ان مسائل کے علاج میں مدد کے لیے جانی جاتی ہے، جن میں ہڈیوں کی کمزوری، نیند کی کمی ، بانجھ پن ، درد، دائمی کھانسی، برونکائل دمہ، دائمی رکاوٹ پھیپھڑوں کی بیماری اور انٹرسٹیشل پھیپھڑوں کی بیماری شامل ہیں۔ اس میں آکوپنکچر، موکسِبیشن اور توئنا  علاجی مساج جیسی تھراپیاں شامل ہیں۔

ایک 64 سالہ کمبوڈین مریض سؤس ساریٹھ نے کہا کہ مجھے  2 سال سے بلند فشار خون،ذیا بیطیس اور گھٹیا کا مرض لاحق ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ مجھے توقع ہے کہ میں اپنی بیماری سے نجات پا لوں گا اور یہ پہلی مرتبہ ہے جب میں نے آکوپنکچر کا تجربہ کیا ہے۔مجھے اس علاج پر اعتماد ہے جو میرے لئے اور دیگر افراد کے لئے بہت اچھا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!