پیر, دسمبر 8, 2025
انٹرنیشنلچینی کمپنی میانمار میں سی ایس آر منصوبوں کے ذریعے کمیونٹی کی...

چینی کمپنی میانمار میں سی ایس آر منصوبوں کے ذریعے کمیونٹی کی ترقی کو فروغ دینے میں مصروف

یانگون(شِنہوا)چینی کمپنیوں نے میانمار میں مقامی کمیونٹیز کی مدد اور لوگوں کا طرز زندگی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

کیاؤک فیو ضلع کی مقامی نسلی برادری کی ترقی کی تنظیم کے چیئرمین نیئن چھن ماؤنگ نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا کہ سی آئی ٹی آئی سی گروپ (میانمار) کمپنی لمیٹڈ کے کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی (سی ایس آر) اقدامات نے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور سماجی ترقی میں اہم کمیوں کو پورا کرنے میں مدد کی۔

نیئن چھن ماؤنگ نے کہا کہ یہ لوگ مقامی لوگوں کو چینی زبان سکھاتے ہیں، مینگرووز اگاتے ہیں، موبائل کلینکس کے ذریعے صحت کی سہولیات فراہم کرتے ہیں اور کتابیں عطیہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین جیسا مضبوط شراکت دار ہونا ہمارے امن اور ترقی کے لئے واقعی فائدہ مند ہے۔

گزشتہ دہائی میں سی آئی ٹی آئی سی نے میانمار میں کمیونٹی اقدامات میں مستحکم سرمایہ کاری کی ہے اور غربت کے خاتمے، تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور آفات کے دوران امداد پر مرکوز 20 سے زائد سی ایس آر منصوبے نافذ کئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر منصوبے کیاؤک فیو میں ہوئے جہاں کمپنی نے کیاؤک فیو خصوصی اقتصادی زون اور انڈسٹریل پارک کی ترقی کی قیادت کی۔ ان منصوبوں سے میانمار کے ایک  لاکھ سے زائد رہائشی مستفید ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!