پیر, دسمبر 8, 2025
تازہ ترینآئی ایم ایف نے شنگھائی میں اپنے علاقائی مرکز کا آغاز کر...

آئی ایم ایف نے شنگھائی میں اپنے علاقائی مرکز کا آغاز کر دیا

شنگھائی(شِنہوا)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے شنگھائی میں اپنے علاقائی مرکز کے امور کا باضابطہ آغاز کر دیا، جس کی سربراہی آئی ایم ایف کے ماہر اقتصادیات جوہانس ویگینڈ بطور ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔

آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دنیا بھر میں قائم کئے جانے والے علاقائی مراکز میں شامل آئی ایم ایف شنگھائی مرکز ایشیا -بحرالکاہل خطے کے ساتھ  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے روابط اور تعاون کو فروغ دے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مرکزتحقیق اور علم کو فروغ دینے کے ایک مرکز کے طورپر کا م کرے گا، جو ابھرتی ہوئی منڈیوں اور کم آمدنی والے ممالک  کے متعلقہ شعبوں میں پالیسی سازی میں مدد  فراہم کرے گا۔

بیان کے مطابق اس مرکز کا مقصد خطے میں  رکن ممالک، علاقائی اداروں اور دیگر  شراکت داروں کے ساتھ مکالمے اور روابط کو گہرا کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!