ایران نے امریکا کی جانب سے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہری آئندہ چند روز میں ایران واپس پہنچ جائینگے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے حکام نے کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت ایرانی شہریوں کی یہ دوسری بڑی بیدخلی ہے، اس سے قبل ستمبر میں امریکا نے تقریبا 400 ایرانی شہریوں کی نشاندہی کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا جبکہ 120 ایرانی پہلے ہی دوحہ کے ذریعے تہران پہنچ چکے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی میں شرکت کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم کے وفد کو ویزے بھی جاری نہیں کیے، جو غیر منصفانہ اقدام ہے۔




