بدھ, دسمبر 10, 2025
پاکستانرواں سال آخری ملک گیر روزہ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع...

رواں سال آخری ملک گیر روزہ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی

رواں سال 2025ء کی آخری ملک گیر مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق 21 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی ویکسین پلائینگے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد بچوں، سندھ میں 1کروڑ 6لاکھ سے زائد بچوں، خیبر پختونخوا میں 72لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں، اسلام آباد میں 4لاکھ 60ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 28ہزار سے زائد جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7لاکھ 60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!