منگل, دسمبر 9, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی وزیراعظم غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے پر ٹرمپ سے ملاقات...

اسرائیلی وزیراعظم غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے پر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تاکہ غزہ کے لئے امریکی جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جہاں تاحال مکمل سکون قائم نہیں ہو سکا۔

2 سال قبل حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی 10 اکتوبر کو نافذ ہوئی، لیکن اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہیں۔

نیتن یاہو نے یروشلم میں جرمن چانسلر فریڈرک میرز کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کی توقع رکھتے ہیں جو زیادہ مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دسمبر کے آخر میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تاکہ خطے میں "امن کے مواقع” پر بات کی جا سکے۔

میرز نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوسرا مرحلہ "اب آنا چاہیے” اور انہوں نے تنازع کے دو ریاستی حل کے لئے جرمنی کی حمایت پر زور دیا۔

پہلے مرحلے کے دوران فلسطینی جنگجوؤں نے سوائے ایک اسرائیلی پولیس افسر کی لاش کے باقی ماندہ 47 اسرائیلی یرغمالیوں اور لاشوں کو حوالے کیا۔

امریکی تجویز کے مطابق دوسرے مرحلے میں زیادہ مشکل معاملات پر توجہ دی جائے گی جن میں حماس سے ہتھیار لینے پر عملدرآمد، اسرائیلی افواج کا مزید انخلا اور ایک بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی شامل ہے۔

غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اگر (اسرائیلی) قبضہ ختم ہو جائے تو گروپ اپنے ہتھیار ڈال دے گا۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ہمارا اسلحہ قبضے اور جارحیت کی موجودگی سے منسلک ہے اور اگر قبضہ ختم ہو جائے تو یہ اسلحہ فلسطینی ریاست کے حوالے کر دیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!