ہیڈلائن:
چین میں ‘ہاربن آئس سنو ورلڈ’ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل
جھلکیاں:
چین کے "برفانی شہر” ہاربن میں ہاربن آئس سنو ورلڈ کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔10 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا یہ پارک دسمبر کے وسط میں سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
شاٹ لسٹ:
ہاربن آئس سنو ورلڈ کی تعمیر کے مناظر
تفصیلی خبر:
چین کے برفانی شہر ہاربن میں ‘ہاربن آئس سنو ورلڈ’ کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔’ہاربن آئس سنو ورلڈ’ موسم سرما سے منسلک ایک مشہور (تھیم) پارک ہے جو اپنے دلکش برفانی مناظر کے لئے جانا جاتا ہے۔یہاں 10 ماہ سےزائد عرصے تک احتیاط سےمحفوظ کئےگئے برف کے بلاکس کو جادوئی تخلیقات میں ڈھالا جا رہا ہے۔چمکدار ساخت، بلاک کی موٹائی، لمبائی، اور صفائی یقینی بنانےکے لئےسخت معیار کی جانچ کی جاتی ہے۔
یہ تھیم پارک 10ہزار سے زائد برف کےتعمیراتی کارکنوں اور تقریباً ایک ہزار تکنیکی آپریشن کے آلات کی مرہون منت اپنی حتمی شکل اختیار کر رہا ہے۔
10 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا یہ پارک دسمبر کے وسط میں سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
ہاربن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link