چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے وو ژو میں ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کی فلائٹ اکیڈمی کے پائلٹ تربیتی مرکز میں اے جی 100 سول پرائمری تربیتی طیارہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے مقامی طور پر تیار کردہ اے جی 100 سول پرائمری تربیتی طیارے نے باضابطہ طور پر تجارتی پروازیں شروع کردی ہیں۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق سنگل انجن کے حامل پسٹن طیارے نے حال ہی میں اے وی آئی سی فلائٹ اکیڈمی کے پائلٹ تربیتی مرکز سے تجارتی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
اے وی آئی سی کے ذیلی ادارے چائنہ ایوی ایشن انڈسٹری جنرل ایئرکرافٹ کمپنی لمیٹڈ کے تیار کردہ اے جی 100 مقامی سول پرائمری تربیتی طیارے نے چین میں ایک اہم خلا کو پر کردیا ہے۔
اے وی آئی سی کے مطابق اے جی 100 بنیادی طور پر پائلٹ تربیت اور نجی پروازوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد پائلٹ تربیتی اسکولز اور نجی پائلٹس سمیت صارفین کو وسیع پیمانے پر خدمات مہیا کرنا ہے۔
طیارہ ساز کمپنی کا کہنا ہے 3 نشستوں والے اے جی 100 طیارے کا ڈھانچہ فائبر گلاس اور کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے۔
اس قسم کے تربیتی طیارے کی لمبائی 7.26 میٹر اور پروں کی لمبائی 10.42 میٹر ہے۔
