سنگاپور کا چھنگ شنگھائی میں پودونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سرحدی طر یقہ کار کے دوران شنگھائی پبلک سکیورٹی بیورو کے ایگزٹ-انٹری ایڈمنسٹریشن بیورو کی جانب سے جاری کردہ ای-ویزہ پیش کررہا ہے۔(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا) چین کی شنگھائی بلدیہ کے پودونگ نیو ایریا نے علاقہ میں خدمات سر انجام دینے والے اور رہائش پزیر غیر ملکی ماہرین کے لئے سہولیات اور خدمات بڑھانے کے بارے میں اقدامات کےایک سلسلے کا اعلان کیا ہے۔
یہ 34 اقدامات 2024 پودونگ انٹرنیشنل ٹیلنٹ ہب فورم میں جاری کیے گئے جن میں غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے کام، کاروبار، روزمرہ کی زندگی اور دیگر شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
نئے اقدامات کے مطابق غیر ملکی ماہرین کے لیے چین میں آمدو رفت زیادہ آسان ہوگی۔ پودونگ نیو ایریا اعلیٰ صلاحیت کے حامل غیر ملکی ماہرین کے لیے تصدیقی دستاویزات براہ راست جاری کر سکے گا جس کے ذریعے انہیں تعلیمی تبادلوں، سائنسی تحقیق کے تعاون یا کاروباری دوروں کے لیے کثیر داخلہ ویزے فراہم کیے جائیں گے۔ ان کے اہل خانہ بھی ا نہیں دستاویزات کے ساتھ ملک میں داخل ہو سکیں گے۔
پودونگ نیو ایریا کے پورے علاقے میں الیکٹرانک ویزہ شروع کیا جائے گا اور اس کے لئے مکمل طور پر آن لائن درخواست دی جائے گی جس کے لیے کاغذی مواد، اصل پاسپورٹس یا کاغذی ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ داخلے کے وقت، افراد اپنے پاسپورٹس اور ای-ویزے کے ذریعے براہ راست امیگریشن سے گزر سکیں گے۔
پودونگ نیو ایریا میں غیر ملکی ماہرین کے لیے ر ہائش اختیار کر نا بھی مزید آسان ہو گا، اس کے ساتھ بین الاقوامی تعلیمی اور طبی خدمات کو وسعت دینے کے لئے منصوبہ ہوگاجس کا مقصد اعلی معیار کا بین الاقوامی ٹیلنٹ کمیونٹی سروس سسٹم قائم کرنا ہے۔
