اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اشیاء کے تبادلہ پروگرام سے گھریلو مصنوعات کی فروخت میں...

چین کے اشیاء کے تبادلہ پروگرام سے گھریلو مصنوعات کی فروخت میں 200 ارب یوآن سے زائد کا اضافہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چائنہ عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں پیناسونک کا عملہ لوگوں  کو مصنوعات سے متعلق آگاہ کررہا ہے ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)اشیاء کے تبادلہ پروگرام کو حاصل کردہ پالیسی تعاون کے سبب گھریلو مصنوعات کی فروخت 201.97  ارب یوآن (تقریباً 28.11 ارب  امریکی ڈالر) تک پہنچ چکی ہے۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں 90 فیصد حصہ توانائی کی بچت کرنے والی مصنوعات کی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی کا تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 2 کروڑ 96 لاکھ 40 ہزار صارفین نے گھریلو آلات کی خریداری کے لئے سبسڈی سے فائدہ اٹھایا جس سے فروخت کے حجم میں 4 کروڑ 58 لاکھ 50 یونٹس کا اضافہ ہوا ۔

اشیاء کا تبادلہ پروگرام چین کی مقامی طلب کے فروغ اور معاشی ترقی میں تعاون کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آخری بار تجدید کے تقریباً 15 برس بعد ریاستی کونسل نے رواں سال مارچ میں بڑے پیمانے پر سازوسامان کے معیار کو بہتر کرنے اور اشیاء صرف کے تبادلہ سے متعلق ایک لائحہ عمل جاری کیا تھا۔

چین میں 2023 کے اختتام پر لوگوں کے پاس 33 کروڑ 60 لاکھ شہری گاڑیاں ، ریفریجریٹر، واشنگ مشین اور ایئر کنڈیشنر سمیت 3 ارب سے زائد بڑی گھریلو مصنوعات موجود تھیں۔

اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معیار کو بہتر بنانے کی مہم سے 10 کھرب یوآن کی مارکیٹ طلب پیدا ہو سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!