چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے کن منگ چھانگ شوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو لیکر جہاز سے اتر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی استغاثہ نے 2018 سے رواں سال اکتوبر تک نگراں کمیشن کے بھیجے گئے فرائض سے متعلق فوجداری مقدمات میں ملوث 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کے فرائض سے متعلق جرائم کے خلاف استغاثہ حکام کی کارکردگی کے بارے میں ایک حالیہ اجلاس میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران استغاثہ کے تفتیشی اداورں کے بھیجے گئے مقدمات میں ملوث 6 ہزار 751 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی جبکہ 163 ایسے مشتبہ افراد یا غبن اور رشوت خوری کے ملزمان کی غیر قانونی آمدنی کو ضبط کیا گیا جو یا تو مفرور ہیں یا فوت ہوچکے ہیں۔
اجلاس کے مطابق استغاثہ نے رشوت لینے یا اس کی پیشکش کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے متعلق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے رشوت کی پیشکش کرنے والے 16 ہزار سے زائد افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی۔
اعلیٰ عوامی عدالت کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق 2023 میں عدالتوں نے فرائض سے متعلق جرائم کے 24 ہزار مقدمات نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 19.9 فیصد اضافہ ہے۔
