اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریا کے استغاثہ نے صدر یون کو غداری کے الزامات میں...

جنوبی کوریا کے استغاثہ نے صدر یون کو غداری کے الزامات میں ملزم قرار دے دیا

جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول دارالحکومت سیئول میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے استغاثہ نے صدر یون سوک یول کو غداری کے الزامات میں ملزم قرار دے دیا ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کی اتوار کے روز رپورٹ کے مطابق یون کی مختصر مدت کے مارشل لاء کے اعلان کی تحقیقات کرنے والے خصوصی تحقیقاتی ہیڈکوارٹرز کے سربراہ پارک سی ہیون نے کہا کہ استغاثہ صدر کے خلاف غداری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

پارک نے کہا کہ متعدد شکایات جمع کی گئی ہیں اور عمل کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔

اگرچہ صدر کو عموماً اپنے عہدے کے دوران قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم یہ استثنیٰ بغاوت یا غداری کے الزامات پر لاگو نہیں ہوتا۔

قبل ازیں دن میں استغاثہ نے سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون کو گرفتار کیاجنہوں نے مبینہ طور پر یون کو منگل کے روز کے مختصر مارشل لاء کے نفاذ کی سفارش کی تھی، وہ اس کیس میں گرفتار ہونے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

بڑی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا نے اتوار کو یون کے مارشل لاء کے فرمان کے حوالے سے ان کی فوری گرفتاری اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!