اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین2024 کے دوران زبان زدعام ہونے والے 10 چینی سرفہرست الفاظ کا...

2024 کے دوران زبان زدعام ہونے والے 10 چینی سرفہرست الفاظ کا اعلان کر دیا

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ہسپانوی سیاح  فنون کے لیے مشہور علاقے تھیان زی فانگ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) نیشنل لینگویج ریسورسز مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ  ’’چین کا سفر ‘‘، ’’پیرس اولمپکس‘‘ اور ’’نئی معیاری پیداواری قوتیں ‘‘  سال 2024 کے دوران زبان زد عام ہونے والے 10 سرفہرست چینی الفاظ میں شامل ہیں۔

اس فہرست میں "مصنوعی ذہانت”، "نیکی کا فروغ اور لوگوں کو تعلیم دینا "، "عالمی جنوب "، "اشیاء تبادلہ پروگرام "، "کم اونچائی والی معیشت”، "مستقبل کی صنعتیں” اور "نئے پیشے” بھی شامل ہیں۔ یہ فہرست "چینی زبان کا جائزہ 2024” کی سالانہ تقر یب کا حصہ ہے۔

ان 10 میں 6 الفاظ معیشت میں نئے رجحانات سے متعلق ہیں جبکہ "نیکی کا فروغ اور لوگوں کو تعلیم دینا” ایک نعرہ ہے جسے ستمبر میں منعقدہ ایک قومی تعلیمی کانفرنس میں تعلیم کے فروغ کے بنیادی کام کی حیثیت سے پیش کیا گیا تھا۔

سرفہرست 10 چینی زبان زدعام الفاظ  قومی زبان کے وسائل کی نگرانی کے ایک کارپس کا حصہ ہیں جس میں ایک ارب سے زائد چینی حروف شامل ہیں۔

’’ چینی زبان کا جائزہ 2024″ میں "سرفہرست 10 آن لائن غیر رسمی الفاظ "، "سرفہرست 10 نئے الفاظ” اور "سال کے حروف اور الفاظ” بھی جاری کیے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!