اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، پاکستان اور کرکٹ کی جیت...

پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، وزیر اعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی نے ملاقات کی، محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!