اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے زرمبادلہ ذخائر 32 کھرب 61 ارب ڈالر تک آ گئے

چین کے زرمبادلہ ذخائر 32 کھرب 61 ارب ڈالر تک آ گئے

امریکی کرنسی ڈالر کی فائل فوٹو۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے زرمبادلہ ذخائر اکتوبر کے اختتام پر 32.6105 کھرب امریکی ڈالر رہے جو ستمبر کے اختتام کے مقابلے میں 55.317 ارب ڈالر یا 1.67 فیصد کم ہیں۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ  گزشتہ ماہ امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا اور بڑی معیشتوں میں مالیاتی پالیسی کی توقعات اور میکرو اکنامک اعدادو شمار کی وجہ سے عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں کمی آئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنسی کی شرح تبادلہ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی جیسے عوامل کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے اکتوبر میں چین کے زرمبادلہ ذخائر سکڑ گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین اقتصادی ترقی کی رفتار مستحکم کرنے کے لئے متعدد پالیسیوں پر مئو ثر طریقے سے عملدرآمد کررہا ہے  جو زرمبادلہ ذخائر میں استحکام کے لئے سازگار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!