کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی اور سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی بیجنگ میں سماجی کاموں کے متعلق مرکزی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں سماجی کاموں کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ سماجی کام پارٹی اور ریاست کے امور کا ایک اہم جزو ہیں۔
نئے دور کے آغاز سے لے کر اب تک سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے اہم فیصلے اور منصوبے بنائے ہیں جن کی وجہ سے سماجی کاموں کو قابل ذکر سنگ میل حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔
اس وقت چین کا سماجی ڈھانچہ خاص طور پر ابھرتے ہوئے شعبوں میں تیزتر ترقی کے ساتھ گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔
بڑی تعداد میں نئے معاشی اور سماجی ادارے ابھر رہے ہیں، روزگار کی نئی شکلوں میں گروہوں کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس کے نتیجے میں سماجی کام کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے لئے متعلقہ محکموں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور اس سلسلے میں نئی پیشرفت کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے نظریہ کو مشعل راہ کے طور پر اپنانا چاہئے۔ 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس اور 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے دوسرے اور تیسرے اجلاس کے رہنما اصولوں پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہئے۔ عوام کو اولیت اور پارٹی کی عوامی لائن پر عمل کرنا چاہئے۔ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے تحت سماجی نظم ونسق کے راستے پر چلنا چاہئے اور سماجی کاموں کے نظام کو بہتر بنانا چاہئے۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ بنیادی سطح پر نظم ونسق اور حکومت کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھنے کی خاطر پارٹی کی تعمیر کو مضبوط بنانا ہوگا۔ عوام کی حمایت حاصل کرنے اور ان کی خدمت کے لئے کام کیا جانا چاہئے تاکہ نئے دور میں سماجی کاموں کے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
شی جن پھنگ نے ہر سطح پر پارٹی کمیٹیوں (سرکردہ پارٹی ممبران گروپوں) پر زور دیا کہ وہ اپنی سیاسی ذمہ داری نبھائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سماجی کاموں سے متعلق پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر مناسب طریقے سے عملدرآمد کیا جائے۔
5 سے 6 نومبر تک بیجنگ میں سماجی کاموں پر منعقدہ مرکزی کانفرنس میں شی جن پھنگ کی ہدایات پڑھ کر سنائی گئیں۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
