اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور ترکیہ کی بین الحکومتی تعاون کمیٹی کا دوسرا اجلاس

چین اور ترکیہ کی بین الحکومتی تعاون کمیٹی کا دوسرا اجلاس

چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ گوچھنگ اور ترکیہ کے وزیر خزانہ مہمت سمسک بیجنگ میں چین-ترکیہ بین الحکومتی تعاون کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور ترکیہ کی بین الحکومتی تعاون کمیٹی کا دوسرا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔

چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ اور ترکیہ کے وزیر خزانہ مہمت سمسک نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ گوچھنگ  نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کی قیادت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور ترکیہ کے تعلقات نے مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، باہمی سیاسی اعتماد کو بڑھانے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے اور تزویراتی تعاون پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ترکیہ کے وزیرخزانہ مہمت سمسک نے کہا کہ ترکیہ چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ترکیہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!