اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیواے ای کا تھری ڈی سیسمک سروے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو...

یواے ای کا تھری ڈی سیسمک سروے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو مل گیا

یواے ای، ابوظہبی میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ایڈنوک) کی عمارت کا ایک منظر۔(شِنہوا)

ابوظہبی (شِنہوا) چائنہ پیٹرولیم کی بی جی پی انکارپوریٹڈ نے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ایڈنوک) کے ساتھ 49 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ایڈنوک کی ساحلی آئل فیلڈز میں اعلیٰ کثافتی تھری ڈی سیسمک سروے کیا جا ئے گا۔

بی جی پی انکارپوریٹڈ چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) کا ذیلی اور جیوفزیکل خدمات مہیا کرنے والا معروف ادارہ ہے۔

اس معاہدے کا اعلان ابوظہبی بین الاقوامی پیٹرولیم نمائش وکانفرنس کے دوران کیا گیا۔ دونوں کمپنیوں کے مطابق اس کا مقصد اعلیٰ کثافتی زمین پر مبنی تھری ڈی سیسمک سروے کا دائرہ کار بڑھانا ہے ۔ یہ منصوبہ ایڈنوک نے 2018 میں شروع کیا تھا۔

بی جی پی انکارپوریٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رین وین جون نے دستخط کی تقریب میں کھوج اور پیداوار سے متعلق ایڈنوک کے اہداف میں کٹنگ ایج ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنی کمپنی کے تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا۔

شِںہوا سے بات چیت کرتے ہوئے رین نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں بی جی پی کے کام کا تسلسل ہونے کے ساتھ ساتھ چین اور عرب دنیا کے درمیان اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!