سجاول: سجاول میں ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سجاول کے علاقے میر پور بٹھورو کے قریب ٹائر برسٹ ہونے سے زائرین کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال میرپور بٹھورو منتقل کردیا، ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
