اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاندفتر خارجہ تاحال امریکہ سے قتل سازش میں گرفتار پاکستانی بارے تفصیلات...

دفتر خارجہ تاحال امریکہ سے قتل سازش میں گرفتار پاکستانی بارے تفصیلات حاصل نہ کرسکا

اسلام آباد: پاکستان تین ماہ گزرنے کے باوجود امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری بارے امریکی حکام سے معلومات حاصل نہ کرسکا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو جولائی میں امریکی شہری کے مبینہ قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر دفتر خارجہ نے امریکہ سے تفصیلات دینے کی درخواست کی تھی مگر تین ماہ گزرنے کے بعد بھی دفتر خارجہ امریکی حکام سے تفصیلات حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ آصف مرچنٹ بارے ہمیں کوئی ڈیٹا یا تفصیلات نہیں ملی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی انتظامیہ سے کیس کی تفصیلات مانگی ہیں اور آصف مرچنٹ تک قونصلر رسائی کی فراہمی کی درخواست بھی کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!