پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانسانحہ 9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں پر...

سانحہ 9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور: سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ جمعہ کو اے ٹی سی لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے سمیت 4مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی مزید دلائل دینے کی دائر درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے کہا کہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں، آج پراسیکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ نے دلائل مکمل کئے ہیں، بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہئے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیانیہ بنایا کہ اگر گرفتاری ہو تو یہ سب کچھ کرنا ہے، قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق حساس تنصیبات پر حملے کئے۔پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت سے استدعاء کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!