یروشلم: اسرائیل نے فرانس کے زیر انتظام مسیحی گرجا گھر سے دو فرانسیسی سفارتکاروں کو گرفتار کر نے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا، فرانس نے پیرس میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یروشلم میں واقع مسیحی گرجا گھر کے انتظامات فرانس کے حکام دیکھتے ہیں۔
انہیں فرانس کے زیر انتظام کہا جاتا ہے مگر یہ فرانس کا ہی حصہ مانے جاتے ہیں۔فرانسسیسی وزیرخارجہ جین نوئیل بیروٹ نے اس گرجا گھر کا دورہ کرنا تھا سرائیلی سیکیورٹی فورسز نے سفارت خانے سے کہا کہ وزیرخارجہ جین نوئیل بیروٹ گرجا گھرمیں داخل نہ ہوں لیکن فرانسسیسی وزیرخارجہ گرجاگھر میں داخل ہو گئے ۔
اسرائیلی پولیس نے فرانس کے وزیر خارجہ کی گرجا گھر میں موجودگی کے دوران ہی فرانس کے دو سفارت کاروں کو حراست میں لے لیا اور کچھ دیر تک انہیں حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ۔ ان دونوں سفارتکاروں کے پاس سفارتی سٹیٹس تھا۔
دوری طرف فرانس نے پیرس میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا ۔فرانس کے وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس جگہ کے تقدس کی خلاف ورزی،معاہد ے توڑنے کی کوشش ہے،کیونکہ یہ گرجا گھر فرانس کے زیر انتظام ہے۔
