اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسعالمی درآمدی نمائش چین کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے :...

عالمی درآمدی نمائش چین کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے : زیمبیا کے ماہر کی رائے

ہیڈ لائن:

عالمی درآمدی نمائش چین کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے : زیمبیا کے ماہر کی رائے

جھلکیاں:

چین میں عالمی درآمدی نمائش آج 5 نومبر سے شروع ہو گئی ہے جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں ترقی پذیر ممالک کے لئے بھرپور اقتصادی موقع موجود ہیں۔ آئیے اس ویڈیو میں اس کی تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ شنگھائی، چین اور عالمی درآمدی نمائش کے مختلف مناظر

2۔ برنیڈٹ ڈیکا زلو، بانی، شیپنگ فیوچرز، زیمبیا کے مختلف انداز

3۔ لوساکا، زیمبیا کے مناظر

4۔ شنگھائی، چین اور عالمی درآمدی نمائش کے مختلف مناظر

5۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): برنیڈٹ ڈیکا زلو، بانی شیپنگ فیوچرز، زیمبیا

6۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): برنیڈٹ ڈیکا زلو، بانی شیپنگ فیوچرز، زیمبیا

شاٹ لسٹ:

زیمبیا کے  اقتصادی ماہر کے مطابق  چین کی 7 ویں عالمی درآمدی نمائش دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تجارت کی چینی خواہش اور پختہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

برنیڈٹ ڈیکا زلو، زیمبیا کی ایک غیر سرکاری تنظیم  شیپنگ فیوچرز کے بانی ہیں جو پالیسی سازی میں نوجوانوں کی شمولیت کے لئے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا کھل کر دنیا کے ساتھ روابط  بڑھانا ایک اہم قدم ہے۔ اس سےعالمی سطح پر مختلف اقوام کے درمیان آزاد تجارت کے لئے سازگار ماحول کو فروغ ملے گا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): برنیڈٹ ڈیکا زلو، بانی، شیپنگ فیوچرز، زیمبیا

چین کی عالمی درآمدی نمائش اصل میں مختلف ممالک اور خطوں کی نمائندہ کمپنیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کی ایک ممتاز مثال ہے۔ اسے کھلے پن کے ساتھ تجارت کی ایک پیشکش بھی کہا جا سکتا ہے۔ چین دراصل سب ممالک کو پیغام دے رہا ہے کہ  وہ کسی بھی ملک کے ساتھ کاروبار کرنے کو تیار ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): برنیڈٹ ڈیکا زلو، بانی، شیپنگ فیوچرز، زیمبیا

"پچھلے سال کی نمائش میں زیمبیا کی صرف ایک کمپنی نے شرکت کی تھی۔ اس بار ہم نے یہ تعداد 9 کمپنیوں تک بڑھا دی ہے۔یہ نمائش اس حقیقت کا اظہار ہے کہ ہمارے پاس معاشی ادارے موجود ہیں۔ چین ایک اہم معاشی مارکیٹ  ہونے کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کے لئے مواقع بڑھانا چاہتا ہے۔ وہ دنیا کے جنوبی خطے کی معیشتوں کے لئے دروازے کھولنے کو تیار ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ چین نے یہ قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا ہے تاکہ وہ ان دیگر ممالک سے بھی سیکھ سکے جو اس نمائش میں شرکت کریں گے۔ اس طرح اسے کاروباری افراد اور کمپنیوں کے جدید خیالات سمجھنے کا بھی موقع ملے گا۔”

یہ سالانہ عالمی درآمدی نمائش 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہو رہی ہے۔ اس نمائش نے سال 2018 سےعالمی خریداری، سرمایہ کاری کی ترقی، ثقافتی تبادلوں اور تعاون پر مبنی شراکت داریوں کو  بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

لوساکا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!