اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین کی جانب سے افریقی ملک ملاوی میں نادار طلبا کے لئے...

چین کی جانب سے افریقی ملک ملاوی میں نادار طلبا کے لئے وظائف اور غذائی امداد

ہیڈ لائن:

چین کی جانب سے افریقی ملک  ملاوی میں نادار طلبا کے لئے وظائف اور   غذائی امداد

جھلکیاں:

چین غذائی بحران کے شکار افریقی ملک ملاوی، کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کر رہا ہے۔ خوراک کے علاوہ تعلیمی وظائف بھی چین کی امدادی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ اس حوالے سے ملاوی کے دارالحکومت لیلنگوے میں عطیات حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئیے اس کی تفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ عطیات دینے کی تقریب کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وانگ ہاؤ، ناظم الامور، چینی سفارتخانہ، ملاوی

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مونیکا چاکویرا، ملاوین خاتون اوّل

تفصیلی خبر:

چین نے افریقی ملک  ملاوی کی خاتون اوّل مونیکا چاکویرا  کے رفاحی  ادارے ’ شیپنگ آور فیوچر فاؤنڈیشن‘ کو مکئی کا آٹا اور سرخ لوبیا  کا عطیہ فراہم کیا ہے ۔ یہ امداد نکھوٹا کوٹا کے ضلع میں جھیل کنارے بسنے والے ان لوگوں میں تقسیم کی جائے گی جو اس وقت شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

چینی حکومت نے خاتون اوّل کے ادارے  کو ’چینی سفیر کے وظائف پروگرام‘ کے ذریعے فنڈز بھی عطیہ کئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ضرورت مند طلبہ کو تعلیم میں مدد  فراہم کرنا ہے۔

چینی سفارت خانے کے ناظم الامور وانگ ہاؤ نے یہ عطیات  جمعہ کے روز ملاوی کے دارالحکومت لیلنگوے کے کموزو  پیلس میں خاتون اوّل  کے حوالے کئے ہیں۔ اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں چینی سفارتی عملہ ،ملاوی سرکاری حکام اور امدادی ادارے  کے اہلکار موجود تھے۔

وانگ نے کہا کہ یہ غذائی امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہے۔ چین  نےیہ ہنگامی  امداد ملاوی کے صدر لیزاروس چاکویرا کی جانب سے  نکھوٹا کوٹا سمیت 23 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کی وجہ سے بھجوائی ہے۔  صدر کی جانب سے ناگہانی آفت کی وجہ سے  لاکھوں متاثرہ شہریوں کے لئے انسانی امداد کی فراہمی کی اپیل کی گئی تھی۔

وانگ نے سکالرشپ پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ اس سال تعلیمی وظائف میں  پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ کیا گیا ہے ۔تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ تعلیم حاصل کر سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وانگ ہاؤ، ناظم الامور، چینی سفارت خانہ، ملاوی

” ہم نےامداد کی فراہمی کا یہ سلسلہ 2021 سے شروع کیا ہے۔ ہمارے خیال میں تعلیم بہت اہم ہے۔ جیسا کہ خاتون اول نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم کے حصول میں مدد دینے سے دراصل پوری قوم کی تعمیر ہو گی۔ چینی ثقافت میں بھی  لڑکیوں کی تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے اور اس پر ہمیں فخر ہے ۔ ہم  یہ امداد شیپنگ آور فیوچر فاؤنڈیشن کواسی مقصد کے لئے فراہم کر رہے ہیں۔”

وانگ نے ملاوی کو تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا اور کہا کہ "چین ہمیشہ سے ملاوی کا ایک اچھا بھائی، اچھا دوست اور اچھا ساتھی ہے۔”

خاتون اول جوامدادی ادارے ایس او ایف ایف کی بانی بھی ہیں ، نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عطیات ملاوی کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔ وظائف کی مدد سے ضرورت مند طلبہ کو اپنی پڑھائی جاری  رکھنے میں مدد ملے گی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مونیکا چاکویرا، ملاوین خاتون اوّل

” ہمارے ان مایوس کن   حالات میں تعلیم ہی واحد    ذریعہ ہے جو   شہریوں کو اپنے پاوٴں پر کھڑے ہونے کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔”

لیلنگوے سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!