جنوبی بحیرہ چین میں چینی کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز ڈونگ من گشت پر مامور ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2024 میں آلات کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے 188.3 ارب ٹن سمندری پانی استعمال کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہے۔
نیشنل میرین ڈیٹا اینڈ انفارمیشن سروس اور چینی ایسوسی ایشن برائے بحری امور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ مقدار بائیکال جھیل کے پانی کے حجم سے تقریباً آٹھ گنا زیادہ ہے اور ساحلی علاقوں میں بجلی، پیٹروکیمیکل اور سٹیل کے کارخانوں کے آلات کو ٹھنڈا رکھنے کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کا سمندری ترقی کا اشاریہ 2024 میں 129.7 تک پہنچ گیا جو 2023 کے مقابلے میں 2.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
