بدھ, اکتوبر 8, 2025
تازہ ترینتائیوان کے رہائشی چھٹیاں منانے چینی مین لینڈ امڈ آئے

تائیوان کے رہائشی چھٹیاں منانے چینی مین لینڈ امڈ آئے

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے سیاحتی مقام شانتو میں چینی لوک فنکار اور روبوٹ وسط خزاں تہوار کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں ڈرم بجا نے کے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

تائپے(شِنہوا)تائیوانی حکام کی جانب سے گروپ دوروں پر عائد پابندیاں اٹھانے سے انکار کے باوجود اکتوبر کی تعطیلات کے دوران تائیوان کے رہائشیوں کا چینی مین لینڈ کی طرف آنے کا رجحان زوروں پر ہے۔

اس ماہ تائیوان کے رہائشیوں نے دو قریبی وقفوں والی مختصر تعطیلات کا لطف اٹھایا، جس کے باعث اکثریت نے اپنی چھٹیوں  کو بڑھاکر سیاحتی دورے کئے۔

تائیوان کے تاؤ یوآن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر داخلے کے کاؤنٹرز پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں، جہاں مسافر بڑے بیگ اٹھائے ہوائی جہازوں پر سوار ہونے کی تیاری کر رہےتھے۔ ایک اندازے کے مطابق اس ہوائی اڈے کے ذریعے 3 سے 11 اکتوبر تک 15 لاکھ 10 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کا امکان ہے۔

چینی مین لینڈ تائیوان کے رہائشیوں کے لئے بدستور سب سے مقبول منزل ہے۔ تائیوان کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی میں 15 لاکھ سے زیادہ تائیوانی رہائشیوں نے چینی مین لینڈ کا سفر کیا۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جزیرے کے حکام کی جانب سے چینی مین لینڈ کے گروپ دوروں پر جاری پابندی اور تائیوانی مسافروں کے لئے مین لینڈ کے سفر پر نام نہاد "لیول-اورینج الرٹ” کے باوجود سفر کی مضبوط طلب برقرار ہے۔

بیجنگ کے عجائب گھر میں روایتی ثقافت کو دیکھنے سے لے کر ہونان صوبے کے پہاڑوں اور دریاؤں کی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے تک، صوبےسیچھوان  کے شہر چھنگ دو کی پر رونق نائٹ مارکیٹس کے ذائقے دار کھانوں کالطف اٹھانے سے لے کر گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر شین زین کی بلند وبالا عمارتوں کا نظارہ کرنے تک تائیوان کے سیاح ان چھٹیوں کے دوران مین لینڈ کے متنوع پر کشش سیاحتی مقامات کو دیکھنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔

جیسے جیسے سفری تجربات بہتر ہو رہے ہیں، تائیوان کے رہائشی اب زیادہ متنوع مقامات کی جانب رخ کر رہے ہیں۔ سفری صنعت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ماضی میں فوجیان اور دیگر بڑے ساحلی شہر زیادہ تر سفری منصوبوں پر حاوی رہتے تھے لیکن اب تائیوان سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد زیادہ گہرے اور جامع تجربات کے لئے مین لینڈ کے اندرونی علاقوں کا سفر کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!