اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کے تمام جہازوں اور ان میں سوار افراد محفوظ ہیں، انہیں جلد اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بیڑے نے جنگی علاقے کو عبور کرنے کی ایک بے سود کوشش کی،کشتیوں اور مسافروں کو ایک اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی تیز تر ملک بدریکا عمل شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے چند روز قبل ہی اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں 500 سے زائد امدادی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں زیادہ تر کو رہا کر دیا گیا ۔
