جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر اسکواڈ کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ کا پہلا گروپ رات کو جبکہ دوسرا گروپ بدھ کی صبح لاہور پہنچا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
