جمعرات, اکتوبر 9, 2025
تازہ ترینجنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز، بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی...

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز، بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کی افوائیں دم توڑ گئیں

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دو سابق کپتانوں بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی واپسی کی افوائیں دم توڑ گئیں، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے موجودہ کپتان سلمان علی آغا جن کی قیادت کے حوالے سے بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے، کپتان اور کوچ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے خواہش مند ہیں۔

پاکستان کے لیے 32 ٹی ٹوئنٹی میں 110.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 561 رنز بنانے والے دائیں ہاتھ کے بیٹس مین نے ایشیا کپ کے 7 میچوں میں 72 رنز بنائے تھے، ان کی اس کارکردگی پر کپتان کو تنقید کا سامنا ہے، البتہ بورڈ اور ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کپتانی کی تبدیلی کے لئے تیار نہیں ہیں۔

کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست پر افسردہ ضرور ہیں لیکن وہ اس ٹیم کو تسلسل کے ساتھ موقع دینے کے حق میں ہیں اور اس بات کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کہ سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں موقع دیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!