بدھ, اکتوبر 8, 2025
تازہ ترینمحسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری

محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملوں کا نوٹس لیتے ہوئے افغان فٹبال ٹیم کو فوری ویزا کے اجرا کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کے نوٹس کے بعد افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ، افغانستان فٹبال ٹیم کے اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں اور 2 اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے جب کہ چند افغان فٹبالرز کو آن آرئیول ویزہ مل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے بیرون ملک مقیم 19 کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا میچ 9 اکتوبر بروز جمعرات کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہے۔

افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کے لیے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا تھا۔ افغانستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کو ویزا آن ارائیول کی خصوصی اجازت کی درخواست کی گئی تھی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کیا تھا۔ پی ایف ایف نے خصوصی اجازت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!