بدھ, اکتوبر 8, 2025
پاکستانعلی امین کی 19 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی...

علی امین کی 19 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف، شہداء کو خراج عقیدت

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 19 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش جبکہ 11 شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے شہدا ء کے درجات کی بلندی ،پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی۔

علی امین نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک میں امن کیلئے سیکیورٹی فورسز نے شہادتوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!