بدھ, اکتوبر 8, 2025
پاکستانجناح ہسپتال میں صحت نظام بے حال، سرجری کے مریض کو 2...

جناح ہسپتال میں صحت نظام بے حال، سرجری کے مریض کو 2 سال بعد کی تاریخ دے دی

سندھ حکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت و بہترین علاج کی سہولت کے دعوے دھرے رہ گئے۔

جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کیلئے آنیوالے مریض کو سرجری کیلئے 2سال بعد کی تاریخ دے دی۔ مریض نے 23 جون 2027ء کی تاریخ ملنے پر سوشل میڈیا پر اعلی حکا م سے فوری مدد کی اپیل کردی۔

وائرل ویڈیو میں مریض نے کہا ہے کہ روزانہ درد کم کرنے کے 2 انجکشن لگا رہا ہوں، نجی ہسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا، اپیل ہے جلد آپریشن کیا جائے۔

دوسری جانب ترجمان جناح ہسپتال نے موقف اپنایا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ جبکہ ڈاکٹروں کی تعداد کم ہے جس کے باعث مریض کو سرجری کیلئے لمبی تاریخ دی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!