بیجنگ: چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خودمختار علاقے کے سابق سینئر سیاسی مشیر چھی تانگ شنگ سے پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی مشتبہ سنگین خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ منگل کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپر ویژن، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ننگ شیا ریجنل کمیٹی کے ممتاز پارٹی ارکان گروپ کے سابق سیکرٹری اور کمیٹی کے چیئرپرسن چھی تانگ شنگ سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
