بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملکی معیشت کے استحکام اور سالانہ اقتصادی وسماجی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ترقیاتی پالیسیوں پر فوری عمل درآمد کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چینی وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے منگل کے روز ماہرین اور انٹرپری نیور کے ساتھ ایک سمپوزیم کے دوران کیا۔
وزیر اعظم نے چین کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور معیشت بارے آئندہ اقدامات کے حوالے سے شرکاء کی آرا اور خیالات کو بھی سنا۔
