اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناسرائیل میں فضائی مسافروں کی تعداد میں 43 فیصد تک کمی

اسرائیل میں فضائی مسافروں کی تعداد میں 43 فیصد تک کمی

یروشلم (شِنہوا) اسرائیل کے بن گوریان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمد و رفت میں 2024 کے ابتدائی 9 ماہ   کے دوران گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 42.92 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسرائیل ائیرپورٹس اتھارٹی کی منگل کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران اسرائیل کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 1 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار مسافروں کی آمدروفت ہوئی۔ 2023 کی اسی مدت کے دوران 1 کروڑ 90 لاکھ 10 ہزار مسافروں کی آمدروفت ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تنازع کی وجہ سے کئی غیرملکی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لئے یا تو پروازیں روک دی ہیں یا پھر ان میں کمی کردی ہے۔اس کی وجہ سے اسرائیل کی 3 بڑی فضائی کمپنیوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں 15 سے 20 تک اضافہ ہوگیا ہے۔

اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات نے جاری کردہ ایک علیحدہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت 73.2 فیصد کم ہوچکی ہے۔

2024 کے ابتدائی 9 ماہ میں 7 لاکھ 57 ہزار 100 سیاحوں نے اسرا ئیل کا سفر کیا تھا جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں سیا حوں کی یہ تعداد 28 لاکھ 30 ہزار تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!