اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، قومی دن کی چھٹیوں کے دوران مقامی سیاحوں کے 76 کروڑ...

چین، قومی دن کی چھٹیوں کے دوران مقامی سیاحوں کے 76 کروڑ 50 لاکھ دورے

بیجنگ: چین میں قومی دن کی ہفتہ بھر کی  چھٹیوں کے دوران مقامی سیاحوں کے 76 کروڑ 50 لاکھ دورے ہوئے ہیں۔

وزارت  ثقافت وسیاحت کے اعدادو شمار کے مطابق اس میں گزشتہ سال کی نسبت  مسابقتی بنیاد پر 5.9 اضافہ ہوا۔یہ تعداد  2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.2 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے بتا یا کہ مقامی سیاحوں کے مجموعی اخراجات  700 ارب یوآن (تقر یباً 99 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالرز) سے  تجاوز کر گئے ہیں ۔اس میں گز شتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد اضا فہ اور 2019 میں اسی مدت کی نسبت 7.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!