ریوڈی جینرو: برازیل کی ریاست ایمازوناس کے بندرگاہی علاقے مانا کاپورو میں لینڈ سلائیڈ کے باعث 200 افراد کا ملبے تلے دب جانے کا خد شہ ہے۔
ریاست ریو ڈی جنیرو کی ملٹری فائر فائٹرز کور نے بتایا کہ دریائے ایمازون کے کنارے واقع ٹیرا پریٹا بندرگاہ کے ایک حصے کو سہارا دینے والی زمین نامعلوم وجوہات کے باعث اپنی جگہ سے سرک گئی ۔ یہ علاقہ زیر تعمیر ہونے کے باوجود بندرگاہ ایک اہم نقل و حمل مقام کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔
حادثے کے وقت 200 سے زائد افراد اس مقام پر سامان اتار اور چڑھارہے تھے۔ابتدائی اطلاعات میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایک تیرتی ہوئی کشتی پر سوار ایک پورا خاندان دفن ہوگیا۔ اس کے علاوہ کشتیوں، پائپ، گھروں اور گاڑیوں کا ملبہ دریائے ایمازون میں تلاش کیا گیا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دریا کے کنارے کٹاؤ کی وجہ سے لینڈسلائیڈز ہوئی۔ یہ صورتحال ایمازون خطے میں شدید خشک سالی سے بدتر ہوگئی ہے۔
