کابل:افغان عبوری حکومت نے دارالحکومت کابل میں 22.7 میگاواٹ شمسی بجلی پیداکرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
اقتصادی امور بارے قائم مقام نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ کابل شہر کے مشرق میں 60 کلومیٹر دور واقع ضلع سروبی میں نجی شعبہ کے ذریعے ایک کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے ایک سال میں مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف افغانستان میں بجلی کی قلت کے خاتمے میں معاون ہو گا بلکہ ماحولیاتی تحفظ کی عالمی کوششوں میں بھی اہم کر دار ادا کرے گا۔افغانستان کو بجلی قلت کا سامنا ہے۔اس کا زیادہ انحصار پڑوسی ممالک ایران،تاجکستان،ازبکستان اور تر کما نستان سے درآمد ہونے والی بجلی پر ہے۔
