کراچی : شہر قائد میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطاب کے دوران ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس کراچی سے متصل پولو گراونڈ میں ہونے والیاکر نائیک کے خطاب میں ایم کیو ایم رہنماوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس سیشن میں رہنما ایم کیو ایم فارق ستار نیند کی جھپکیاں لیتے رہے،ان کے سونے کے لمحے کو کیمرے نے بھی محفوظ کرلیا جس کو دیکھ کر شرکا بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے سیشن کے دوران سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔
