بیجنگ: چینی وزیراعظم لی چھیانگ لاؤس کا سرکاری دور کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نےمنگل کے روز بتایا کہ چینی وزیراعظم اپنے دورے میں لاؤس کے شہر وینتیان میں 9 سے 12اکتوبر تک منعقد ہونےوالی 27 ویں چین۔ آسیان سربراہ کانفرنس اور 27 ویں آسیان پلس تھری سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
لی چھیانگ یہ دورہ عوامی جمہوریہ لاؤس کے وزیر اعظم تھونگ لون سیسولیتھ کی دعوت پر کر رہے ہیں جو آسیان کے موجودہ چئیرمین بھی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ لی چھیانگ ویتنام کے وزیراعظم فام مِن چھن کی دعوت پر 12 سے 14 اکتوبر تک ویتنام کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
