اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینقیس سعید دوبارہ تیونس کے صدر منتخب ہوگئے

قیس سعید دوبارہ تیونس کے صدر منتخب ہوگئے

تیونس: تیونس کے صدر قیس سعید دوبارہ ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق قیس سعید نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں 90.69 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

تیونس میں انتخابات کے حوالے سے خودمختار اعلیٰ ادارے (آئی ایس آئی ای) کے صدر فاروق بواسکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ قیس سعید نے 24 لاکھ 38 ہزار   ووٹ حاصل کئے۔

فاروق بواسکر نے بتایا کہ دوسرے صدارتی امیدوار آیاچی زممل نے 7.35 فیصد اور تیسرے امیدوار زوہیر مغزاوی نے 1.97 فیصد ووٹ لئے۔

صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان  بدھ کے روز کیا جائے گا۔

تیونس میں ہر 5 سال بعد صدارتی انتخابات ہوتے ہیں۔ 66 سالہ قیس سعید 2019 سے عہدہ صدارت پر فائز ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!