اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلبنان میں انسانی صورتحال مسلسل ابتر ہورہی ہے، اقوام متحدہ

لبنان میں انسانی صورتحال مسلسل ابتر ہورہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ بڑھتی کشیدگی کے باعث لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

انسانی امدادی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر (او سی ایچ اے) نے بتایا ہے کہ اسے صحت سے متعلق اداروں  پر   حملوں کے بارے میں گہری  تشویش ہے، فضائی حملے شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے بتایا کہ لبنانی حکام کے مطابق 8 اکتوبر 2023 سے 4 اکتوبر 2024 تک صحت کے متعلق 36 اداروں کو نشانہ بنایاگیا اور ہسپتالوں کو جبراً بند کرادیا گیا۔

نقل مکانی کرنے سے متعلق بین الاقوامی ادارے کے مطابق گزشتہ سال 8 اکتوبر سے اب تک 5 لاکھ 40 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!