اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ، قومی دن کی چھٹیوں کے موقع پر باکس آفس پر...

چین ، قومی دن کی چھٹیوں کے موقع پر باکس آفس پر 2 ارب 10 کروڑ یوآن کی آمدن

بیجنگ: چین میں قومی دن کی تعطیلات کے موقع پر باکس آفس پر 2 ارب 10 کروڑ یوآن (تقریباً 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) کی آمدن ریکارڈ کی گئی۔

چائنہ فلم ایڈمنسٹریشن نے منگل کو بتایا کہ چھٹیوں کے دوران مجموعی طور پر فلموں کے 5 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے۔ مقامی فلموں نے باکس آفس پر 2 ارب 2 کروڑ یوان کی آمدنی حاصل کی جو مجموعی آمدن کا 95.87  فیصد ہے۔

مقامی فلم ’’دی والنٹیئرز: دی بیٹل آف لائف اینڈ ڈیتھ‘‘ باکس آفس پر 80 کروڑ 50 لاکھ یوآن کی آمدن کے ساتھ سرفہرست رہی۔ چھن کیگ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی یہ فلم ’’دی والنٹیئرز‘‘ سلسلے کی دوسری فلم ہے۔

’’ٹائیگر وولف ریبٹ‘‘ اور سائنس فکشن فلم ’’بیورو 749‘‘ زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی فلموں کی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ ان فلموں نے بالترتیب 35 کروڑ 90 لاکھ یوآن اور 35 کروڑ 60 لاکھ یوآن آمدنی حاصل کی۔

چین میں یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک قومی دن کی تعطیلات روایتی فلم بینی کےلئے ایک منافع بخش عرصہ ہوتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!