اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے تحمل...

چین کا مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے تحمل سے کام لینے پر زور

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات سے گریز کریں تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے یا قابو سے باہر ہونے سے روکا جا سکے۔

اقوام متحدہ کی بڑی کانفرنسوں اور اجلاسوں کے اعلامیوں کے نفاذ اور اقوام متحدہ کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جنرل اسمبلی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فو کانگ نے کہا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

فلسطین انسانی ضمیر پر سب سے بڑا زخم ہونے کے حوالے سے سوال پر فو کانگ نے خبردار کیا کہ غزہ کا تنازع تاحال حل طلب ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ جنگ لبنان تک پھیل چکی ہے اور پورا مشرق وسطیٰ بڑی جنگ کے دہانے پر ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہیں۔ عالمی تعلقات سے متعلق بنیادی قوانین کی خلاف ورزی کی مخالفت اور شہریوں کے خلاف پر تشدد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

فو کانگ نے کہا کہ طاقت کو انصاف میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے دیرینہ مطالبے کو اب مزید رد نہیں کرنا چاہئے اور فلسطینی عوام سے ہونے والی تاریخی نا انصافی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایک جامع جنگ بندی کے حصول میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے جس کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!