اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیورپی یونین کو چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کے بجائے تعاون کرنا...

یورپی یونین کو چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کے بجائے تعاون کرنا چاہئے، کروشین ماہر

زگریب: چین اور ایشیا کے بارے میں کروشیا کے ماہر ملاڈین پلیسے نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی بجائے چین سے تعاون کرنا چاہئے۔

شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے پلیسے نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون نا صرف بہترین بلکہ واحد قابلِ عمل حل بھی ہے۔ یورپی یونین  کوچین سے تعاون نا کر نے پر جمود کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔

کروشین ماہر نے زور دیا کہ چین کے ساتھ تعاون اور علم کے تبادلے کے ذریعے یورپ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرسکتا ہے.

پلیسے نے خبردار کیا کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں پر زائد ٹیکسوں کا نفاذ یورپی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے لئے فائدہ مند نہیں ہوگا جس سے یورپی صارفین سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

یورپی کمیشن نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ اس نے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا ووٹ منظور کیا ہے۔ اس اقدام پر کئی یورپی ملکوں اور آٹو انڈسٹری کی طرف سے سخت تنقید کی جارہی ہے جنہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدام مسابقت کے لحاظ سے یورپی یونین کے لئےہی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

پلیسے نے یورپی یونین کے فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے یورپی صنعت اور معیشت کے مفادات کے برعکس ہونے پر تنقید کی۔

پلیسے نے کہا کہ بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز اور ووکس ویگن سمیت  بڑی یورپی کار ساز کمپنیوں کے عہدیداران نے بات چیت سے اس مسئلے کے حل پر زور دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!