منگل, ستمبر 9, 2025
تازہ ترینچین میں عوامی قانونی خدمات میں پیشرفت، 5سال میں 17 کروڑ سے...

چین میں عوامی قانونی خدمات میں پیشرفت، 5سال میں 17 کروڑ سے زائد مشاورتی خدمات فراہم

چین کی وزیر انصاف حہ رونگ بیجنگ میں سٹیٹ کونسل انفاریشن آفس(ایس سی آئی او) کے زیراہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے عوامی قانونی خدمات کے شعبے نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران 17 کروڑ سے زائد قانونی مشاورتیں فراہم کی ہیں۔

وزیرِ انصاف حہ رونگ نے گزشتہ 5 برسوں میں چین کی عدالتی کارکردگی کو اجاگر کرنے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اعداد و شمار پیش کئے۔

حہ رونگ نے کہا کہ ملک نے مختلف علاقوں میں عوامی قانونی خدمات کے توازن اور ان تک رسائی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان گروہوں کی قانونی ضروریات کو بھی موثر طریقے سے پورا کیا ہے جن میں مہاجر مزدور، معذور افراد، بزرگ شہری، نو عمر افراد، فوجی اہلکار اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر نے بتایا کہ اس وقت چین میں 8 لاکھ 30 ہزار وکیل، 67 ہزار ثالث، 15 ہزار نوٹری، 40 ہزار عدالتی ماہرین اور 12 ہزار قانونی امداد فراہم کرنے والے کارکن موجود ہیں۔ یہ سب مل کر سالانہ 4 کروڑ سے زائد مقدمات نمٹاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!