چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے مشرقی صوبے فو جیان کے شہر شیامن میں شروع ہونے والے 25 ویں چین بین الاقوامی سرمایہ کاری و تجارتی میلے کے نام ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کے روز 25 ویں چین بین الاقوامی سرمایہ کاری و تجارتی میلے (سی آئی ایف آئی ٹی) کے نام ایک تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے جس کا آغاز چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں ہوا۔
شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سی آئی ایف آئی ٹی، جو اپنے مستقل موضوع "دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا، عالمی ترقی کے لئے مشترکہ کوشش” کے تحت منعقد ہوتا ہے، نے کھلی عالمی معیشت کی تشکیل کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کے لئے عملی تعاون کو گہرا کرنے کا ایک موثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
شی نے زور دیا کہ چین عالمی اقتصادی ترقی میں ایک اہم شراکت دار اور استحکام کے ضامن کے طور پر اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو بلا رکاوٹ وسعت دے گا، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کاری کو فروغ دے گا، دنیا کے ساتھ اپنی ترقی کے مواقع بانٹے گا اور عالمی ترقی میں مزید مثبت توانائی اور اعتماد پیدا کرے گا۔
شی نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر مفید اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے، خوشحالی اور ترقی کا ایک روشن مستقبل بنانے کی خاطر کام کرنے کو تیار ہے۔
اس میلے کا اہتمام وزارت تجارت نے کیا ہے۔
