منگل, ستمبر 9, 2025
تازہ ترینچین کا قانونی ذمہ داریوں کو مضبوط بنانے کے لئے سائبر سکیورٹی...

چین کا قانونی ذمہ داریوں کو مضبوط بنانے کے لئے سائبر سکیورٹی قانون میں ترمیم پر غور

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں ایک شخص چین کے سائبر سکیورٹی ویک کی سائبر سکیورٹی نمائش 2021 میں تصویر بنارہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی قانون سازوں نے سائبر سکیورٹی قانون میں ترمیم کے مسودے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ قانونی ذمہ داریوں کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

یہ مسودہ پیر کے روز قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پہلی بار مطالعے کے لئے پیش کیا گیا جو ملک کا اعلیٰ ترین قانون ساز ادارہ ہے۔

مسودے میں ڈیٹا سکیورٹی قانون، ذاتی معلومات کے تحفظ کے قانون اور انتظامی سزاؤں کے قانون کے ساتھ بہتر ہم آہنگی کی شقیں شامل کی گئی ہیں تاکہ ایک مربوط قانونی ڈھانچہ قائم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ مسودے میں مختلف خلاف ورزیوں کے لئے الگ الگ قانونی ذمہ داریوں کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے جن میں نیٹ ورک آپریشن سکیورٹی اور معلوماتی سکیورٹی جیسے شعبے شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!